بلوچستان: تربت میں گھر کے باہردھماکا، دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں گھر کے باہردھماکا، دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے گیبن میں فائرنگ اور دھماکے میں خواتین سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد علی زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر خاندان کے دیگر افراد عیادت کے لئے اسپتال جانے کے لئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلے تو پہلے سے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین بی بی آسیہ، بی بی عائشہ اور ایک شخص نظر محمد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جب کہ لاشیں قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے اور انہیں سزا دلائی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2205 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C