بلوچستان: حب میں صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان: حب میں صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے معاون خصوصی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم پھینک دیا گیا، بم پھٹنے سے گھر میں موجود 3 خواتین اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔
حب میں شرپسندوں کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے معاون خصوصی صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
خیبر ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی منور شیخ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر دستی پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو سول اسپتال حب میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
نواب ثناء اللہ زہری کی مذمت
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے حب میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ آزادی کے لئے نہیں بلکہ بیرون ملک بیٹھے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، ننگ و ناموس کی نام پر سیاست کرنیوالے کہاں گئے۔
انہوں نے کہا کہ صلاح الدین زہری میرے قبیلے سے ہیں اور میراتم خاص ہے، سالگرہ کی تقریب میں خواتین پر دستی بم پھینکنا کوئی بہادری نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آزادی کے نام پر لڑنے والے اگر بلوچ قوم کے خیر خواہ ہوتے تو تقریب میں مردوں کے پہنچنے کا انتظار کرتے، غیر ملکیوں کے ٹکوں پر پھلنے والے جان لیں کہ بلوچ قوم کو مزید ورغلا کر دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔
ثناءاللہ زہری نے مزید کہا کہ بلوچیت کا لبادہ اوڑ کر بلوچ قوم کی کشت و خون میں ملوث غداروں کو بے نقاب کریں گے، ننگ و ناموس کی سیاست کرنے والے ڈاکٹر اللہ نظر اور اسلم اچھو کے خاندانی کی رہائی کا واقعہ بھول گئے، بلوچ قوم کے درمیان اور حقیقت و سچائی اپناتے ہوئے ہی بلوچ قوم کی خیر خواہی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یا بیرون ملک بیٹھ کر بلوچ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیاست کرنے والے بلوچوں کے خیر خواہ نہیں، زہری سمیت بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کا وارث ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C