بلوچستان: دکی میں کوئلے کی کان پر حملہ، 20 مزدور ہلاک، 7 زخمی
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: دکی میں کوئلے کی کان پر حملہ، 20 مزدور ہلاک، 7 زخمی
دکی(ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کا کوئلہ کانوں پرحملہ کے دوران 20مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے دکی میں کوئلہ کانوں پر راکٹ اور دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کر دی، اس واقعہ میں 20کان کن ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور عبدالمالک ، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل اور روزی خان، قلعہ سیف اللہ کے 4 مزدور نصیب اللہ، سمیع اللہ، عبداللہ اور نصیب اللہ شامل ہیں۔دکی میں مسلح افراد کا کوئلہ کانوں پرحملہ کے واقعہ کے دوران ہلاک مزدوروں میں ضلع پشین کے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ جبکہ افغانستان کے 3 مزدور عبدالولی ، غلام علی اور حیات اللہ شامل ہیں۔ اس خونیں واردات میں ہلاک ہونے والے مزدوروں بسم اللہ کا تعلق کچلاک جبکہ جلات خان کا تعلق لورالائی سے بتایا گیا ہے۔ ایک مزدور صمد خان کا تعلق موسی خیل جبکہ جان کی بازی ہارے والے ولی محمد نامی مزدور کا تعلق تحصیل شاہرگ سے ہے۔
بلوچستان کے علاقہ دکی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن کو بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ نے کہا کہ حملے میں ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کئے گئے۔ حملے کی اطلاع پر پولیس، ایف سی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں ہلاکتوںکی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے اس وقت تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا چا چکا ہے۔
ادھر دکی کے کوئلہ کانوں پر ہونے والے حملے میں 20 مزدروں کی ہلاکت کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی کال دیدی گئی ہے، شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند ہیں، مظاہرین کی جانب سے لاشیں باچا خان چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C