21/February/2022

بلوچستان: سبی میں جھڑپ، تین دہشت گرد اور کیپٹن حیدر عباس ہلاک

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سبی میں جھڑپ، تین دہشت گرد اور کیپٹن حیدر عباس ہلاک

بلوچستان: سبی میں جھڑپ، تین دہشت گرد اور کیپٹن حیدر عباس ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک کیپٹن ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے ٹلی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایس ایس جی گروپ کے کمانڈو کیپٹن حیدر عباس ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سبی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن حیدر عباس شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک اور بیٹے کیپٹن حیدر نے حیدر کرارؓ کی روایت پر عمل کرتے ہوئے سبی میں اپنی جان وطن عزیز پر وار دی۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس جوان کی شہادت قوم پر ایک اور بیٹے کا احسان ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوان فخر پاکستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن حیدر عباس شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان تمام ماؤں کو سلام جو اپنے جگر گوشوں کو اپنے دین، اپنے وطن عزیز کے واسطے میدان میں اتار دیتی ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ انکے حوصلے کو سلام جنہوں نے بیٹے بیٹیوں کی جدائی کا ناقابل برداشت درد اپنے سینے میں پوست کرلیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C