بلوچستان: سبی میں خودکش دھماکا، 7 اہلکار ہلاک، 25 زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سبی میں خودکش دھماکا، 7 اہلکار ہلاک، 25 زخمی
کوئٹہ + سبی (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں جیل روڈ کے قریب ایک خودکش حملے میں کم از کم سیکورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی سبی کے سینئر عہدیدار حفیظ رند نے نجی ٹی وی ڈان کو بتایا کہ بظاہر یہ خودکش حملہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
دھماکا کھلے مقام کے قریب ہوا جہاں سالانہ سبی میلہ منعقد ہورہا ہے۔
حفیظ رند نے کہا کہ دھماکا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سبی میلے میں شرکت کے تقریباً نصف گھنٹے بعد ہوا۔
سکیورٹی حکام نے مزید بتایا صدر مملکت سبی سرکٹ ہاؤس میں کھانا کھا رہے تھے جب دھماکہ ہوا۔ صدرِ مملکت کے روٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کی قربانی دی جبکہ دیگر 27 افراد زخمی ہوئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے سینیئر پولیس افسر دوستان دشتی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ واقعے میں ایف سی کے سات ارکان جان سے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17 زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ صدر علوی کے تقریب سے جانے کے 25 منٹ بعد ہوا اور یہ کہ ابتدائی تحقیقات سے عندیہ ملا ہے کہ دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا۔
قبل ازیں محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا تھا کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے باعث سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔
سول ہسپتال سبی کے ایم کے ڈاکٹر سرور ہاشمی نے ڈان ٹی وی کو بتایا کہ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی، جبکہ 5 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے پر مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سبی میلہ کاشتکاروں اور عام آدمی کی تفریح کا ذریعہ ہے، دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے، ترقی مخالف عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام ترقی کریں اور انہیں روزگار ملے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ترقیاتی عمل کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، عوام کے تعاون سے صوبے کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ جمعے کو نماز جمعہ کے دوران پشاور کے کوچہ رسالدار چوک میں واقع شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 66 سے زائد افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
حکام نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ دو حملہ آور ملوث تھے تاہم بعد ازاں جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سیاہ رنگ کی شلوار قمیض میں ایک حملہ آور شہر کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں پیدل پہنچتا ہے اور پستول لہرا رہا ہے۔
حملہ آور نے اندر داخل ہونے سے قبل مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اسے مسجد میں داخلے سے روکنے کی کوشش کرنے والے شہری پر بھی فائرنگ کی، جہاں عبادت گزار نماز جمعہ کے لیے جمع تھے اور اس کے بعد دھماکا ہوجاتا ہے۔
اس سے ایک روز قبل کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 3 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن فدا حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے تھانہ سٹی کی موبائل گزر رہی تھی کہ زور دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لندن : ایرانی انٹیلی جنس کے لیے نگرانی کرنے والے دو شہری مجرم قرار، صحافیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
12/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس کی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے
12/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد
12/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9367 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7631 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5626 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C