بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک، 8 زخمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک، 8 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں فرنٹئیر کور اور لیویز فورس کی چیک پوسٹوں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ضلع کیچ میں مند کے مقام پر پیش آیا۔ حملہ آوروں نے سیکیورٹی پر مامور ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ قلات میں پیش آیا جس میں لیویز فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ قلات کے علاقے تُوغو چھپرمیں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے چھپر چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قلات میں لیویز فورس کی چوکی پر حملے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ تاہم لیویز فورس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ادھر ضلع آوران میں ماشکی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
تاحال کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C