08/April/2026

بلوچستان: مستونگ میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

👁️ 223 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: مستونگ میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

حکام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات دیر گئے مستونگ کے علاقے کلی پڈھا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

 

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C