بلوچستان: مستونگ میں دھماکا، حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں دھماکا، حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/ بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ایک دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر عطا المنیر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ افراد کوئٹہ سے قلات جا رہے تھے جب ضلع مستونگ کی حدود میں ایک دھماکے کے نتجے میں زخمی ہو گئے۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے نجی نیوز چینل ’جیو‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمداللہ کے سیکیورٹی گارڈ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں، لیکن کوئی تشویش ناک صورتحال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ کوئٹہ سے قلات کی طرف جا رہے تھے اور مستونگ کراس کرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ خودکش دھماکا تھا یا کوئی نصب بم تھا۔
جے یو آئی کی مقامی قیادت کے مطابق حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں جمعیت علمائے اسلام(ف) داعش خراسان گروپ کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ادھر نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے حافظ حمداللہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک میں ترقی اور امن و امان کے دشمنوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔‘
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل مئی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر بھی اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ بلوچستان میں ژوب ضلع میں ایک جلسے سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فضائی حملے، حوثیوں کا 14 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ
29/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ اپنی پالیسی جاری رکھے گی، نعیم قاسم
29/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، امریکہ کا غیر ہنگامی عملے اور اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
29/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، شہری زخمی، املاک کو نقصان؛ فضائی آمدورفت معطل
29/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا سات روزہ منصوبہ نافذ کرانے کے لیے ثالثوں سے رابطہ جاری ہے، عباس عراقچی؛ قطر کی نئی تجاویز پر بھی اختلافات برقرار
29/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنگی خطرات کے باوجود روس کا ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
28/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26408 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15646 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11949 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9308 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7561 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5532 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C