بلوچستان: موسی خیل میں دہشت گردوں کا نجی کمپنی پر حملہ، مشینری جلا دی، 20 مزدور اغوا
👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: موسی خیل میں دہشت گردوں کا نجی کمپنی پر حملہ، مشینری جلا دی، 20 مزدور اغوا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں مسلح دہشت گردوں نے رات گئے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری جلا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے واردات کی، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، نذر آتش کیے گئے سامان میں 7 بلڈوزر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے دہشت گردوں نے نجی گیس کمپنی میں ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کی مشنری کو نشانہ بنایا۔
مسلح دہشت گردوں نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر کمپنی کی مشنری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جس میں کمپنی کی گاڑی سمیت 7 سے زائد بھاری مشنری شامل ہیں۔
لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
لیویز فورس کے مطابق رات گئے مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں ایک نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا جس سے بھاری مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر علاقے کو کاڈن آف کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک اشخاص کی نقل ہو حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدن میں بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہلاک والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔
مقتولین خدا بدن میں گھر کی تعمیر کے لیے مزدوری کر رہے تھے جن میں ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار، سلمان اور بلال شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C