بلوچستان: ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار تشدد زدہ لاشیں برآمد
👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار تشدد زدہ لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے اضلاع ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی تین روز کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر موسٰی خیل نجیب اللہ کاکڑ نے ژوب اور موسٰی خیل کے سرحدی علاقے سے چار لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد لاشوں کو بیسک ہیلتھ یونٹ کنگری منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار میں سے تین افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع دُکی سے ہے، جبکہ چوتھے شخص کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ کو ایک ویران علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاحال ان افراد کے ہلاک ہونے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین روز کے دوران بلوچستان میں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل دو جنوری کو ضلع ہرنائی سے بھی چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں، جن کا تعلق ضلع ہرنائی کے مختلف علاقوں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C