12/March/2026

بلوچستان: ژوب میں معدنیات نکالنے والے تین مزدور اغوا

👁️ 190 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ژوب میں معدنیات نکالنے والے تین مزدور اغوا

بلوچستان: ژوب میں معدنیات نکالنے والے تین مزدور اغوا

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میر علی خیل میں معدنیات نکالنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے مزدوروں کو اس وقت اغوا کیا جب وہ علاقے میں کام کر رہے تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے مزدور پشین ضلع کے رہائشی ہیں۔

 

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C