بلوچستان: کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت دو اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت دو اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ پولیس کی وین پر فائرنگ کی گئی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہوا کہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مقامی ہوٹل میں کھانے کے لیے بیٹھے ہوئے تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1497236790356451338?t=9_HwdAr0-OAcSV7YSCOwiA&s=19
اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل علی اصغر شامل ہیں جبکہ ڈرائیور آزاد خان زخمی ہوا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C