بلوچستان: کوہلو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، حب میں فائرنگ سے تین اہلکار زخمی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوہلو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، حب میں فائرنگ سے تین اہلکار زخمی
کوہلو + حب + ڈیرہ بگٹی (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار زخمی اور ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے لال ونگ میں لیویز فورس نے حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے لیویز لائن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں انہوں کہا کہ تحصیل ماوند کے علاقے لال ونگ میں حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے تخریبی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود میں اینٹی ٹینک مائنز 2 عدد ،اینٹی وہیکل مائنز 4 عدد، اے پی ایم 1 عدد، ہینڈ گرینڈ 31 عدد اور ایس ایم جی روندز 700 عدد اور 1900 سے زائد گولیاں شامل ہیں۔
آر پی جی 7 فیوز 12 عدد ،آر پی جی گولہ 2 عدد، 82 مارٹر 1 عدد، 75 مارٹر 1 عدد، 75 ایم ایم گولہ 3 عدد اور 83 ایم ایم گولہ 1 عدد برآمد ہوئے۔
ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لیویز فورس کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائی سے قبل ہی دہشت گرد ٹھکانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق پیر کی شب بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے بازار میں نامعلوم افراد ایف سی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب یہ اہلکار تربت سے آنے والی مسافر کوچ سے اترکر سرکاری گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں باردی سرنگ دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C