بلوچستان: کیچ میں دھماکا، کیپٹن سمیت پانچ اہلکار ہلاک
👁️ 393 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں دھماکا، کیپٹن سمیت پانچ اہلکار ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 15 ستمبر کو ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق، فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے ۔
یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے، جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواحی قصبے میں داعش کے خلاف کارروائی، سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، جھڑپوں کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا فضائی دفاع متحرک، ریاض اور مدینہ منورہ میں 4 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
22/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایرانی فوج غیر روایتی جنگ کے لیے تیار، ڈرون صلاحیتیں بڑھانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں دشمن جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
22/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملے کے انخلا کا حکم، 4 دیگر عرب ممالک میں اہلخانہ کی روانگی کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار ہلاک
22/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ہلاکتیں 2 ہوگئیں، 8 افراد زخمی
22/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11924 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C