08/January/2022

بلوچستان: کیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

بلوچستان: کیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان دو بچوں کے قتل سمیت سی پیک منصوبوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دستی بم دہشت گردی کی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C