بلوچستان: کیچ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جس میں سوار 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ ضلع پنجگور کی سرحدیں ایران سے مختلف مقامات پر ملتی ہیں۔#Panjgur #Balochistan #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 3, 2022
حکام کے مطابق انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنڑول بم کے زریعے کیا گیا یا بارودی سرنگ دھماکہ تھا تاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں اہلکاروں کی شناخت راؤ عمر، آمین، افزین عباس، ثقلین اور امین انجم کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں شہناز اقبال، سعید انور اور محمد اعجاز شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کیل کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے، کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ فورسز پر سرمچاروں کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات 11 بجے کیچ تربت کے علاقے گوگدان پْل کے مقام پر فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ فوجی گاڈی کے اندر جا گرا، اس حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سرمچار بہ حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3364 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C