بلوچستان: کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
6 Terrorists killed by Security Forces in heavy exchange of fire during an IBO on terrorist hideout in Buleda, Balochistan. These terrorists were involved in recent terrorist activities in Kech. Cache of arms & ammunition recovered from terrorist hideout .
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 16, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سیکیوری فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر تخریبی کاررائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔
بلیدہ ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے اندازاً 47 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C