بلوچستان: کیچ کے علاقے ہوشاب میں دھماکا، ایف سی اہلکار ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے علاقے ہوشاب میں دھماکا، ایف سی اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب پر نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو پانی ترسیل کرنے والے واٹر بوزر پر آئی ای ڈی بم کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
مقامی لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز ہوشاب کے علاقے شاپک میں پیش آیا۔
پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی واٹر بوزر کی گاڑی پانی بھرنے کے لیے کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے آئی ای ڈی بم کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ جس کا نام سپاہی کفایت اللہ ہے اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی سے بتایا جاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن ملک کی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن کسی صورت بگاڑنے نہیں دیا جائے گا اور سیکیورٹی فورسز ان تمام شر پسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران اب تک مختلف حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 20 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
رواں ماہ یکم جون کو کوئٹہ اور تربت میں فرنٹیئر کور پر حملوں میں چار اہل کار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔
ایک اور واقعہ رواں سال 10 مئی کو پیش آیا۔ جب کوئٹہ اور تربت میں فائرنگ کے دو واقعات میں 3 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C