بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 23 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 23 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج ہونے والے دو دھماکوں میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھاکہ آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرینا چوک میں ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 12 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسرا دھماکا کوئٹہ سریاب روڈ پر سدا بہار ٹرمینل کے قریب ہوا جس میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے ایک ہندو ریڑھی بان کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں کرشن کمار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ دھماکے میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C