بلوچستان: ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، 2 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردی کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں نے کمانڈنٹ ایف سی لورالائی سکاؤٹس کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملہ شاہرگ کے قریب ہوا۔ جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے لانس نائیک شریف کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں صحافیوں کا ان علاقوں تک آزادانہ رسائی ممکن نہیں جو کہ شورش سے متاثر ہیں۔
اس صورتحال کے باعث میڈیا کو زیادہ تر سرکاری حکام یا متعلقہ فریقین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C