بلوچستان: ہرنائی میں مسلح افراد نے تین افغان کان کنوں کو قتل کر دیا
👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں مسلح افراد نے تین افغان کان کنوں کو قتل کر دیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شارنگ میں مسلح افراد نے اتوار کو کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرنگ کول فیلڈ میں کلی زودلان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین کان کن ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہلاک کان کنوں کی شناخت جمعہ خان، رحمت اللّٰہ اور عزت اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں کان کنوں کا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے بتایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدور شرپسندوں کی فائرنگ کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
تین ماہ قبل بھی کوئٹہ کے قریب پہاڑی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین کان کنوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں مچھ کے علاقے میں 10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد مقتولین کے ورثا نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C