بلوچستان: کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق دھماکا اسپنی روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
#again police patrolling vehicle targeted with #IED at #Spiny road near local private #Pak Turk School, so far 4 cops were injured. #Quetta #Balochistan https://t.co/lVwokZNPEn
— ???????? (@Info_Balochistn) October 21, 2019
دھماکا بہت شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سب انسپکٹر نثار احمد، ڈرائیور خان محمد اور پولیس گن مین ارسلان کے نام سے ہوئی۔ جبکہ دھماکے میں دو شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 اکتوبر کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن نیو اڈا کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکا بھی پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C