بنوں آپریشن میں 3 کمانڈوز، 4 یرغمالی اور 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں آپریشن میں 3 کمانڈوز، 4 یرغمالی اور 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بنوں آپریشن کے دوران تین کمانڈوز اور 4 یرغمالی ہلاک ہوئے۔
ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ بنوں میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے زخمیوں میں ایک فوجی چل بسا۔
بنوں میںSSG کے زخمیوں میں ایک اورجوان نےآج شہادت کا لا زوال رتبہ حاصل کیا.
اس آپریشن میں SSG کی 3شہادتیں یرغمالی4 شہید، زخمی11جنمیں 2آفیسر شامل ھیں.دھشت گرد 19مارے گئے 12کو تحویل میں لیا گیا.
اللہ ھماری افواج اورسیکورٹی کے اداروں کا حامی وناصر ھو. قوم انکی تاابد احسانمند ھے— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 22, 2022
وزیر دفاع کے مطابق بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ایس ایس جی کی 3 اور 7 یرغمالی کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 11 زخمیوں میں دو افسران بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران 19 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 12 دہشت گردوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
منگل کی شب افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ صوبیدار میجر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران صوبیدار میجر خورشید اکرم بھی بہادری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے دیگر دو سپاہیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فوج کے 10 اہلکار زخمی ہوئے جن میں تین افسران بھی شامل ہیں۔
البتہ بدھ کے آپریشن کے حوالے سے آئی ایس پی آر یا حکومت کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
عمارت کے اطراف بدھ کی صبح جدید خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ چند منٹ تک جاری رہنے کے بعد تھم گیا تھا۔
مقامی سول حکام اور پولیس افسران کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہو چکا ہے البتہ سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
قبل ازیں بنوں میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت میں موجود تمام عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے دعوے کے بعد بھی بدھ کی صبح عمارت سے فائرنگ کی آوازیں آنے کا سلسلہ جاری رہا۔
مقامی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق بدھ کی صبح ایک بار پھر سی ٹی ڈی کی عمارت سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
سرکاری طور پر اس فائرنگ کے حوالے سے کوئی بھی معلومات جاری نہیں کی گئیں تھی لیکن فائرنگ کی آوازوں کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں متعدد عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے وعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بم پروف گاڑی میں موجود ٹی ٹی پی کے کمانڈر ضرار کو زندہ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی عمارت پر قبضے کے بعد عسکریت پسندوں نے کئی ویڈیوز جاری کی تھیں۔ ان میں کمانڈر ضرار نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
منگل کو جاری ہونے والے اس پیغام میں ٹی ٹی پی کمانڈر ضرار نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے اور بعد میں عمارت پر قبضہ کرنے کا بتایا تھا۔
بنوں کے صحافی کا کہنا تھا کہ منگل کو فوجی آپریشن شروع ہوتے ہی ٹی ٹی پی کمانڈر ضرار نے ایک ساتھی سمیت تھانے کی حدود میں موجود بم پروف گاڑی پر قبضہ کرکے وہاں سے مزاحمت شروع کر دی تھی۔
سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ سے دہشت گردوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے فورسز نے منگل کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے آپریشن شروع کیا تھا۔
آپریشن کے باعث کمپاؤنڈ کے اطراف بند کی گئی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بدھ کو بھی بدستور معطل ہے جب کہ ضلع بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بھی معطل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بنوں کنٹونمنٹ گیٹ کے سامنے واقع سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں یرغمالیوں کو بچانے کے لئے سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کیا۔
دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد نے متعدد افراد کو یرغمال بنا رکھا تھا جب کہ پاک فوج نے دو دن میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کرکے آپریشن مکمل کیا۔
بعد ازاں بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر حملے کے واقعے کے بعد کینٹ کی جانب سے تمام راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔
میرانشاہ روڈ پر معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں جب کہ موبائل سروس تھوڑی دیر میں بحال ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کالعدم حریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی عمارت پر بیرونی حملہ نہیں کیا گیا۔
ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ کمپاؤنڈ میں یرغمال بنائے گئے آٹھ اہلکاروں اور چار سیکیورٹی افسران سمیت فوج کے 30 ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج نے کچھ افراد گرفتار کیا ہے جب کہ کچھ کے ہتھیار ڈالنے کی خبر دی جا رہی ہے لیکن حقیقت میں وہ عام قیدی تھے۔
ٹی ٹی پی ترجمان کے مطابق اگر ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے ہوتے تو وہ دو دن تک طویل مذاکرات کے دوران ہتھیار ڈال چکے ہوتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C