بنوں میں 4 ڈرون حملے، پولیس و سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں 4 ڈرون حملے، پولیس و سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے واقعات پیش آئے، جن میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈرون حملے
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بنوں میں نالہ کاشو پولیس چیک پوسٹ، تھانہ احمد زئی اور دو دیگر مقامات کو کواڈکاپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ کاشو پل پولیس چوکی پر حملے کے دوران بارودی مواد کے گولے چوکی کے باہر گرے، تاہم اہلکار محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور ڈرون واپس چلا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس و سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
دوسری جانب ڈومیل کے علاقوں سدرون، اکبر علی خان کلا اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی قیادت میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی دہشتگردوں کو ان کے ساتھی دشوار گزار اور جھاڑیوں والے علاقوں کی جانب منتقل کرکے فرار ہوگئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور مشتبہ نقل و حرکت کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C