10/April/2022

بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک

بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے زندی فلک شیر پر انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شاہ فہد، نو الدین، صابرین، شیرمان اللہ اور محمد اقبال شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 اے کے 47 بندوقیں، 12 میگزین، گولہ بارود اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پولیس کی جانب سے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C