بنگلہ دیش: معروف روہنگیا کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
👁️ 168 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: معروف روہنگیا کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
ڈھاکا (اے پی/روئٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) روہنگیا مسلمانوں کے لیے کام کرنے والے معروف کارکن محب اللہ کو بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کئی عالمی تنظیموں نے اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے قتل کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم کارکن محب اللہ کو بدھ کی شام کو بنگلہ دیش کے جنوبی کاکس بازار میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ وہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے اپنی فلاحی سرگرمیوں کے سبب بین الاقومی سطح پر معروف تھے۔
تقریبا ًپچاس برس کے محب اللہ پیشے سے ٹیچرتھے اور روہنگیا کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے آواز اٹھاتے رہے تھے۔ وہ بھی سنہ 2017 میں میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کی وجہ سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے اور وہیں پناہ لے رکھی تھی۔ وہ اپنی پناہ گزین برادری کے لیے نہ صرف کافی سرگرم تھے بلکہ وہ ان کی آواز بھی سمجھے جاتے تھے۔
محب اللہ کے دفتر میں کام کرنے والے ایک شخص نے خبر رساں ادارے اے ایف کو بتایا کہ بدھ کے روز جس وقت ان پر گولی چلائی گئی، وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے دفتر کے باہر بعض دیگر پناہ گزینوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسی وقت ایک غیر نامعلوم شخص نے ان پر کم سے کم تین بار فائرنگ کی۔
"I want you to imagine something this afternoon. Imagine you have no identity, no ethnicity, no country, nobody wants you. How do you feel? This is how we feel today as Rohingya." Mohib Ullah, who was shot dead tonight, speaking to the U.N Human Rights Council in 2019. https://t.co/wc7L2sJ7ja
— Poppy McPherson (@poppymcp) September 29, 2021
ان کا کہنا تھا، ”ان پر چھپ کر بالکل قریب سے فائرنگ کی گئی۔” اس سے وہاں پر موجود بہت سے دیگر روہنگیا پناہ گزین ڈر کے مارے بھاگنے اور چپنے پر مجبور ہو گئے۔ بعد میں انہیں کیمپ کے ہی ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ تاہم طبی عملے نے بتایا کہ انہیں اسپتال مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔
علاقے کے ایک سینیئر پولیس افسر رفیق اسلام نے اس قتل کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔
موت پر ماتم اور تفتیش کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے ایک ترجمان نے محب اللہ کے قتل پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم اس سلسلے میں کیمپوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے والے ذمہ داران اور قانون نافذ کرنے والے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔”
جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کی ڈائریکٹر میناکشی گانگولی نے بھی محب اللہ کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے لیے ان کی آواز بہت اہم تھی اور اس سے اسے غیر تلافی نقصان پہنچا ہے۔
تنظیم نے اس واقعے کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے حکام اور پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی کو ان افراد کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تنظیم نے روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ کے بارے میں گزشتہ برس بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
تشدد میں اضافہ
بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے بیشتر روہنگیا مسلمانوں نے کاکس بازار نامی شہر میں پناہ لے رکھی ہے جہاں تقریبا ًدس لاکھ پناہ گزین رہتے ہیں اور اسے دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تمام پناہ گزین میانمار سے جان بچا کر کسی طرح بنگلہ دیش پہنچے ہیں تاہم یہاں بھی ان کی زندگی مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے۔
حالیہ مہینوں میں ان پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ علاقے میں مسلح افراد اکثر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ناقدین کو اغوا کر لیتے ہیں جبکہ بعض دیگر گروپ خواتین کو قدامت پسند اسلامی اصولوں کو توڑنے سے باز رکھنے کے لیے انہیں متنبہ کرتے رہتے ہیں۔
محب اللہ امید کی کرن تھے
محب اللہ نے امن اور حقوق کی پاسبانی کے لیے اراکان روہنگیا سوسائٹی قائم کی تھی، جو ان پناہ گزینوں کے لیے مسلسل جد و جہد میں لگی رہتی
تھی۔ اسی تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار فوج کی ظلم و زیادتیوں کا بھی ریکارڈ جمع کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے ان زیادتیوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔
محب اللہ نے قتل اور غارت گری کے واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اس انداز میں ذکر کیا تھا کہ عالمی برادری نے اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے 2019 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو بتایا تھا کہ روہنگیا چاہتے ہیں کہ ان کے بارے میں جو فیصلے کیے جاتے ہیں وہ اس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی اور وہاں بھی اپنے خطاب میں روہنگیاؤں کی تکالیف اور مسائل کے بارے میں بات کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C