بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت اور سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے، نیول چیف
👁️ 140 بار دیکھا گیا
بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت اور سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے، نیول چیف
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل چیف نوید اشرف نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی علاقائی جیو پولیٹکس اور بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت، سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈل شپ مین کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جہاں 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے۔
پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنےکی طاقت رکھتی ہیں اور اس کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیواسٹریٹیجک اہمیت کے باعث بحرہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے، اس صورتحال کے اثرات خطے اور اس سے آگے تک ہوسکتے ہیں، میری ٹائم کے تحفظ اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ جدیدٹیکنالوجی حاصل کررہی ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہنگور کلاس آبدوز کا حصول انتہائی اہم ہے، ہنگورکلاس آبدوز کی شمولیت خطے میں پاکستان نیوی کی صلاحیت بڑھائے گی، ہنگور کلاس آبدوز جدید اسٹیلتھ خصوصیات سے لیس ہے اور یہ آبدوز کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس والے پلیٹ فارمز اور دیگر ٹیکنالوجیز سکستھ جنریشن وار فیئر کا اشارہ دے رہے ہیں، پاکستان کو اندرونی، بیرونی محاذ پر کثیرالجہتی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، تیزی سے بدلتی علاقائی جیو پولیٹکس اور بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت، سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی علاقائی امن کے لیے دیگر ملکوں کی بحریہ کےساتھ شراکت داری کررہی ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی قوم اور فورسز متحد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C