بھارت ’افغان پراکسیز‘ کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کر رہا ہے، پاکستانی سفیر
👁️ 84 بار دیکھا گیا
بھارت ’افغان پراکسیز‘ کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کر رہا ہے، پاکستانی سفیر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان پراکسیز کے ذریعے بھارت سے پیسہ مل رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان کے مطابق آصف درانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے زیراہتمام ’افغان امن عمل‘ کے حوالے سے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اندازے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 ہزار سے 6 ہزار عسکریت پسند افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، اگر ہم ان کے خاندانوں کو بھی شامل کریں تو یہ تعداد 70 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پپس) کے زیرِ اہتمام مباحثوں میں 12 واں سیشن ’افغان امن اور مفاہمت: پاکستان کے مفادات اور پالیسی آپشنز‘ پر مشاورت تھا۔
آصف درانی نے کہا کہ ماضی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ پاکستان کے امن مذاکرات ناکام ہوئے کیونکہ یہ عسکریت پسند گروپ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں تھا اور نہ ہی پاکستان کے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھانے کے لیے تیار تھا۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ افغانستان میں ان کی نگہداشت کی قیمت کوئی اور ادا کر رہا ہے کیونکہ افغان حکومت اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے یومیہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں تعطل کی تیسری بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ کالعدم گروہ اپنے کیے گئے گھناؤنے جرائم، بشمول آرمی پبلک اسکول پشاور (اے پی ایس) پر حملے کے لیے قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔
آصف درانی نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان حکومت سے کہا تھا کہ انہیں کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہیے اور اس کالعدم گروہ کو غیرمسلح کرکے اس کی قیادت کو حراست میں لینا چاہیے، انہیں واضح کیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ’ریڈ لائن‘ ہے۔
پاک-افغان بارڈر کراسنگ کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں پر ایک-دستاویزی نظام (ون-ڈاکیومنٹ رجیم) نافذ کرنا چاہیے۔
’افغانستان کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے‘
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا کہ افغانستان کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، پاکستان قیام امن میں اپنے پڑوسی ملک کی مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ سرحدیں کھولنا اور تجارت پاکستان کے مفاد میں ہے، خیبرپختونخوا کی وسیع تجارتی صلاحیت کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بالادستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام معاشی، سیاسی اور خارجہ پالیسی کے مسائل کا حل ’صرف پارلیمنٹ‘ میں ہے۔
’ناقص پالیسی‘
سیاسی تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل (بشمول کمزور معیشت اور انتہا پسندی) کی جڑ افغانستان کے لیے اس کی ناقص پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کو اپنی افغان پالیسی کو تبدیل کرنے اور ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر مغرب کے مفادات حاوی ہیں۔
بلوچستان نینشل پارٹی-مینگل کے رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک روڈ میپ بنانے پر زور دیا، انہوں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان ’گریںڈ ڈائیلاگ‘ اور پاک-افغان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی غیر ملکی عناصر کے زیر اثر ہے، پاکستان کو سیاست، اقتصادیات اور سیکورٹی کے حوالے سے سب سے زیادہ افغانستان متاثر کر رہا ہے۔
اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
30/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پشاور: سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
30/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ترکیہ کا پاک افغان سرحدی خطے میں داعش خراسان کے مبینہ رکن کے خلاف آپریشن، ترک شہری گرفتار
30/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
30/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بھارت: اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 6 افراد ہلاک
30/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر حادثات کے بعد رک گئے، ایران نے امریکی حمایت سے غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا
30/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26412 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15649 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9315 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7568 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5546 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C