بھارت: ممبئی کی مساجد لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کرنے پر مجبور
👁️ 105 بار دیکھا گیا
بھارت: ممبئی کی مساجد لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کرنے پر مجبور
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ روئٹرز) ممبئی کی سب سے بڑی مسجد کے امام محمد اشفاق قاضی اذان دینے سے قبل لاؤڈ اسپیکر سسٹم کے ساتھ نصب آواز کی پیمائش کرنے والے آلے ڈیسیبل میٹر کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں، ”ہماری اذان کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گئی ہے۔ لیکن میں نہیں چاہتا کہ يہ معاملہ مذہبی رُخ اختیار کرے۔‘‘ اشفاق قاضی بھارت کے مغربی ساحلی شہر کی مسلمان آبادی میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔
یہ بات کرتے ہوئے وہ ممبئی کے پرانے کاروباری علاقے میں واقع جامع مسجد کے میناروں پر لگے لاؤڈ اسپیکر کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
اشفاق قاضی اور بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے تین دیگر سینیئر مسلم مذہبی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اس ریاست کے مغربی حصے میں قائم 900 مساجد میں اذان دیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم رکھی جائے گی۔ یہ فیصلہ مقامی ہندو رہنماؤں کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔
راج ٹھاکرے مقامی ہندو جماعت کے رہنما ہیں۔ انہوں نے اپریل میں مطالبہ کیا تھا کہ مساجد اور عبادات کے دیگر مراکز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ شور کو ایک حد کے اندر رکھیں۔ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو ان کے حامی بطور احتجاج مساجد کے باہر ہندو مذہبی نعرے لگائیں گے۔
راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹرا کی 288 رکنی ریاستی اسمبلی میں محض ایک نشت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تو محض عدالت کے اس فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں جو شور کا درجہ ایک حد میں رکھنے سے متعلق ہے۔
مہاراشٹرا کے ریاستی دارالحکومت ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا، ”اگر مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے تو پھر مسلمانوں کو 365 دن لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت کیوں ہے؟‘‘
وہ مزید کہتے ہیں، ”میرے پیارے ہندو بھائیوں، بہنوں اور ماؤں، آؤ ہم سب مل کر ان لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔‘‘
بھارت کی 200 ملین کی مسلمان آبادی اس فيصلے کو بھارت کے سخت گیر ہندوؤں کی طرف سے ان کی مذہبی آزادی اور حقوق کو محدود کرنے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھتی ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے شادی اور وراثتی قوانین میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ انہیں مذہب کی بجائے ایک یکساں سول کوڈ کے مطابق بنایا جائے۔ اس کا مقصد مسلمان مردوں کو حاصل چار شادیوں کی آزادی کو نشانہ بنانا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بی جے پی نے مہاراشٹرا کے راج ٹھاکرے کی طرف سے مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کرانے کی کوشش کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔ تاہم اس جماعت کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ ملک میں کسی مذہبی اقلیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کہ یہ جماعت ایک ترقی پسند تبدیلی چاہتی ہے جس سے پورے ملک کو فائدہ ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C