بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی میں اضافہ
👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیزی میں اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکہ میں قائم ایک تحقیقی گروپ کے مطابق بھارت میں سال 2023 کی دوسری ششماہی میں ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی یعنی ہیٹ اسپیچ کے واقعات میں 63 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
گروپ کا مزید کہنا ہے کہ بالخصوص گزشتہ تین ماہ کے دوران غزہ میں جاری جنگ نے ان واقعات میں ہونے والے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واشنگٹن سے کام کرنے والے ادارے ’انڈیا ہیٹ لیب‘ نے پیر کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2023 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے 668 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 255 گزشتہ سال کے ابتدائی نصف میں پیش آئے تھے۔ تاہم 2023 کے آخری چھ ماہ میں نفرت انگزی کے ایسے واقعات کی تعداد 413 تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی کے واقعات میں سے 75 فی صد یا 498 واقعات ایسی ریاستوں میں ہوئے ہیں جہاں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔ مہاراشٹرا، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش ایسی ریاستیں ہیں جہاں سب سے زیادہ ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے اور اسرائیل کی جوابی کارروائی کے بعد 31 دسمبر تک کے عرصے میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے 41 واقعات پیس آئے جن میں اس جنگ کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نفرت انگیزی کے 20 فی صد واقعات اسی عرصے کے دوران پیش آئے ہیں۔
تحقیقی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے نفرت انگیزی کے واقعات کو ریکارڈ کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جانب سے کی گئی ’ہیٹ اسپیچ‘ کی تعریف کو پیمانہ بنایا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق کسی بھی فرد یا گروہ کو نشانہ بنانے کے لیے مذہب، رنگ و نسل، قومیت یا صنف کی بنیاد پر متعصبانہ یا تفریق پر مبنی زبان کا استعمال کرنے کو ہیٹ اسپیچ یا نفرت انگیزی قرار دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے گروپس الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ 2014 میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں کو مشکلات اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم مودی رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار وزارتِ عظمی کے امیدوار ہیں۔
رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ اقوامِ متحدہ نے 2019 میں بھات میں متعارف کرائے گئے شہریت قانون، تبدیلیٔ مذہب کے قانون اور مسلم اکثریتی کشمیر کی خصوص حیثیت ختم کرنے جیسے اقدامات کو ’بنیادی طور پر امتیازی‘ قرار دیا تھا۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں تجاوزات ہٹانے کے نام پر مسلمانوں کی املاک منہدم کرنے اور بی جے پی کی حکومت والی ریاست آسام میں لڑکیوں کے حجاب پر پابندی جیسے اقدامات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔
مودی حکومت اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات کو مسترد کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیاں تمام بھارتی شہریوں کو یکساں فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ پر امریکہ میں بھارتی سفارت خانے اور بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C