13/February/2026

بھارت نے 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے 39 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی

👁️ 206 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت نے 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے 39 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی

بھارت نے 114 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے 39 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی

نئی دہلی (ڈیلی اردو رپورٹ) انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ہونے والی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (DAC) نے ملک کی دفاعی فورسز کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے 39 ارب ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

 

جمعرات کو دہلی میں ہونے والے اجلاس میں اس بجٹ کی منظوری دی گئی، جس کے تحت انڈین فضائیہ میں مزید رافیل لڑاکا طیارے شامل کیے جائیں گے۔ 

 

خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، انڈیا نے 114 رافیل طیارے اور دیگر فوجی ساز و سامان کی خریداری کے لیے یہ رقم منظور کی ہے۔

 

کونسل نے نئے میزائل اور سیٹلائٹ سسٹمز کی خریداری کے لیے بھی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ 

 

وزارت دفاع نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس کا مقصد فضائی قوت میں اضافہ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ فوج اور بحریہ کو بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے جبکہ کوسٹ گارڈز کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔

 

جمعرات کو وزارت دفاع نے فرانس کے ساتھ طویل عرصے سے زیر التوا 114 رافیل لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی منظوری دی۔ یہ معاہدہ تقریباً 13 سال قبل حتمی شکل اختیار کر چکا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

 

بھارت کی دفاعی اشیاء کی خریداری کرنے والے ادارے (DAC) نے فرانس کی داسو ایوی ایشن سے 114 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کی ابتدائی تجویز کی بھی منظوری دی، جس کی مالیت تقریباً 3.25 ٹریلین روپے (28.04 ارب ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔

 

بھارتی فضائیہ کی لڑاکا اسکواڈرن کی تعداد حالیہ مہینوں میں 29 رہ گئی ہے، جو منظور شدہ تعداد 42 سے کافی کم ہے۔ پرانے جنگی طیارے جیسے مگ-21، مگ-29 کے ابتدائی ماڈلز، اینگلو-فرانسیسی جیگوار اور فرانسیسی میراج 2000 آنے والے برسوں میں سروس سے باہر ہو جائیں گے۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارتی فضائیہ کے لیے تیجس لڑاکا طیارہ سوویت دور کے مگ-21 کی جگہ متعارف کرایا گیا۔ ہندوستان ایروناٹکس کے پاس جدید ایم کے-1 اے ماڈلز کے تقریباً 180 طیاروں کے گھریلو آرڈر موجود ہیں، تاہم جی ای ایرو اسپیس میں انجن سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے ترسیل ابھی شروع نہیں ہو سکی۔

 

خطے میں بڑھتی کشیدگی نے بھارت کی فوج کو جدید بنانے کی ضرورت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C