بھارت: چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کا حملہ، 17 پولیس اہلکار ہلاک، 15 زخمی، 12 لاپتہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کا حملہ، 17 پولیس اہلکار ہلاک، 15 زخمی، 12 لاپتہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے پولیس کمانڈوز کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما سے گزرنے والے پولیس کمانڈوز کے قافلے پر 300 سے زائد ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ شلاب سنہا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ماؤ نواز باغیوں کے ایک گروہ نے پولیس کمانڈوز کے قافلے کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں 4 باغی بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سے 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔
حملے کا شکار ہونے والے کمانڈوز اس علاقے میں باغیوں کیخلاف آپریشن کرنے گئے تھے تاہم اس سے قبل ہی ماؤ باغیوں نے کمانڈوز پر حملہ کردیا جس کے بعد دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ باغی جاتے ہوئے بھارتی پولیس کا اسلحہ بھی لے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق باغی ہندوستان کی اندرونی سیکورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں جو ملک کی 28 ریاستوں میں سے 20 میں سرگرم ہیں اور ہزاروں جنگجوؤں پر مشتمل ہیں۔
چین کے انقلابی رہنما ماؤ زے تنگ سے متاثر یہ باغی تین دہائیوں سے وسطی اور مشرقی ہندوستان میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ باغی سیکورٹی فورسز اور حکام کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے علاقوں کے قدرتی وسائل پر انہیں زیادہ حصہ دیا جائے اور کسانوں کے لیے مزید نوکریاں پیدا کی جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C