بھارت: کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے مجوزہ مجسمے پر تنازع
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بھارت: کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے مجوزہ مجسمے پر تنازع
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ ڈوئچے ویلے) کرناٹک کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کے کانگریسی رکن پارلیمان کی تجویز کی مذمت کی ہے۔ جبکہ شدت پسند ہندو تنظیم سری رام سینا کا کہنا ہے کہ اگر مجسمہ نصب کیا گیا تو وہ اسے منہدم کر دے گی۔
جنوبی صوبے کرناٹک میں اپوزیشن کانگریس کے ایک رکن اسمبلی تنویر سیٹھ نے شیر میسور ٹیپو سلطان کا 100 فٹ بلند مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جسے ان کے مطابق ٹیپو سلطان کے دور کے سابقہ دارالحکومت سرنگاپٹنم یا پھر دریائے کاویری کے ساحل پر نصب کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو شہر کے بانی نداپربھو کیمپے گوڈا کے 108 فٹ بلند مجسمے کی جمعے کے روز نقاب کشائی کی تھی۔
ریاست کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگھ پریوار سے وابستہ متعدد شدت پسند ہندو تنظیموں نے ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز کی شدید مخالفت کی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کا ایک حلقہ مجسمے کی تنصیب کی تائید بھی کر رہا ہے۔
تاہم سنگھ پریوار کا الزام ہے کہ وہ ایک ”ظالم‘‘ حکمراں تھے۔ جنہوں نے کرناٹک کے موجودہ جنوبی کنڑا ضلع کے کوڈاگو میں ہزاروں ہندوؤں کا قتل کرایا یا انہیں اپنا مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور کیا۔ بیشتر مورخین اس الزام کو سیاست اور مسلم دشمنی پر مبنی قرار دیتے ہیں۔
ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مخالفت
بی جے پی حکومت کے وزیر تعلیم سی این اشواتھ نارائن نے ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز کی مذمت کی۔ دوسری طرف شدت پسند ہندو تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے کہا کہ اگر کہیں بھی ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کیا گیا تو اسے منہدم کر دیا جائے گا۔
دائیں بازو کی تنظیم سری رام سینا ماضی میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ اس نے اخلاقی پولیس کا کردار ادا کرتے ہوئے سن 2009 میں منگلور میں ایک پب پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ مچائی تھی۔ جب کہ سن 2008 میں نئی دہلی میں ایک نمائش کے دوران معروف مصور ایم ایف حسین کی پینٹنگز کو نقصان پہنچایا تھا۔
اعلان کا خیر مقدم بھی
ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے کے اعلان کا بی جے پی کے ایک حلقے نے خیرمقدم بھی کیا ہے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی اے ایچ وشواناتھ، جو حالیہ دنوں میں اپنی پارٹی کے بعض اقدامات پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں، نے تنویر سیٹھ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
وشواناتھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ٹیپو سلطان ایک بے مثال بہادر اور کناڈیگا (کنڑ عوام) کے لیے باعث فخر ہیں۔ دوسرے راجاؤں کے برخلاف انہوں نے برطانوی سامراج کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔‘‘
بی جے پی رہنما کا مزید کہنا تھا،”بعض مفاد پرست عناصر ان (ٹیپو) کے امیج کو نقصان پہنچانے کی سازش کررہے ہیں، ان کے بارے میں غلط تاریخ لکھنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ان کے کارناموں کو مٹایا نہیں جاسکتا۔‘‘
ٹیپو سلطان کا نام مٹانے کی کوشش
تنویر سیٹھ کا کہنا تھا کہ سنگھ پریوار جس طرح ٹیپو سلطان کی توہین اور بے عزتی کر رہا ہے اس سے مسلمانوں کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں اور ہم جیسے افراد کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ ٹیپو کی بہادری اور ان کے شاندار کارناموں کے بارے میں بالخصوص نئی نسل کو آگاہ کریں۔
ڈی ڈبلیو اردو نے تنویر سیٹھ سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے معاون نے بتایا کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ میٹنگ میں مصروف ہیں۔
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ پی سی سیتا رمیا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ‘ ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کرنے میں آخر خرابی کیا ہے؟‘‘
سیتارمیا نے اپنے دور حکومت میں سن 2016 میں 10 نومبر کو ٹیپو کی یوم پیدائش کو’ٹیپو جینتی‘ کے طورپر اعلان کیا تھا اور اس موقع پر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا۔
تاہم سن 2019 میں اقتدار میں آنے کے صرف چار روز بعد ہی بی جے پی کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ٹیپو جینتی کے موقع پر سرکاری تقریبات کے انعقاد کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
رواں برس مئی میں کرناٹک ریاست میں دسویں درجہ کے کنڑ زبان کی نصابی کتاب سے ٹیپو سلطان کے متعلق پورا باب حذف کرکے ان کے بارے میں معلومات صرف چند سطور تک محدود کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اٹھارہویں صدی میں میسور کے حکمراں اور حیدر علی کے بیٹے ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے ساتھ جنگ لڑتے ہوئے سری رنگا پٹنم میں اپنی جان دے دی تھی۔ بھارتی تاریخ میں انہیں ایک عظیم محب وطن قرار دیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C