بھارت کشمیر میں بچوں کیخلاف پیلٹ گنوں کا استعمال بند کرے، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بھارت کشمیر میں بچوں کیخلاف پیلٹ گنوں کا استعمال بند کرے، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھارت پر جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سکیورٹی فورسز سے منسلک کرنے کے اقدامات بند کیے جائیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ‘بچوں اور مسلح تصادم‘ کے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ پر پیر کے روز بحث کے دوران بھارت سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال نہ کیا جائے۔
رپورٹ میں بھارت سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ بھارت بچوں کو کس طرح سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ منسلک کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کے بارے میں کیا ہے؟
اس رپورٹ میں بھارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر میں کل 39 بچے (33 لڑکے، 6 لڑکیاں) تشدد سے متاثر ہوئے، ان میں سے 9 ہلاک اور 30 معذور ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پیلٹ گنوں سے کم از کم گیارہ بچے زخمی ہوئے۔ اس رپورٹ میں سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مجرمان کی جانب سے تشدد، دھماکا خیز مواد سے ہونے والے زخمیوں، نامعلوم گروہوں اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، نامعلوم مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور دستی بم حملے اور سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کا ذکر بھی شامل ہے۔
بھارت وینکوور کنونشن کی توثیق کرے
انٹونیو گوٹیرش نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکولوں کو محفوظ بنانے کے اعلامیے اور وینکوور کنونشن کے اصولوں کی توثیق کرے جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کو مسلح تصادم کے بدترین اثرات سے بچانا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا،”مجھے بچوں کی گرفتاری اور تشدد اور اسکولوں کے فوجی استعمال پر تشویش ہے۔” انہوں نے بھارت پر ‘حراست کے دوران ہر طرح کے ناروا سلوک کو روکنے اور بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے قانون 2015ء پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے بچوں کو استعمال کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے زور دیا۔”
رپورٹ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال چار ماہ تک سات اسکولوں کے استعمال کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ چار بچوں کو مسلح گروپوں سے وابستگی کے الزام میں حراست میں لینے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا،”میں جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں سے پریشان ہوں اور (بھارتی) حکومت سے بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔”
انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا،”جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے، اسکولوں اور ہسپتالوں کو حملوں کے لیے، لوٹ مار کے لیے تباہ کیا جاتا ہے یا فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔”
بھارت کا ردعمل
بھارت نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ریمارکس پر اعتراض کیا ہے۔ بھارت کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے سلامتی کونسل میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ‘بچوں اور مسلح تصادم‘ کے ایجنڈے کو مخصوص سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے۔
شرنگلا کا کہنا تھا،”سلامتی کونسل کے واضح ہدایات کے باوجود ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ سکریٹری جنرل کی رپورٹ میں وہ الزامات شامل کیے گئے ہیں جو مسلح تصادم کے حالات سے یا بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کو لاحق خطرات سے متعلق نہیں ہیں۔”
بھارتی خارجہ سکریٹری کا مزید کہنا تھا،”ہمیں ایجنڈے کو مخصوص سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے گریز کرنا چاہیے۔ ہمیں بین الاقوامی امن اور سلامتی اور مسلح تصادم میں بچوں کو لاحق حقیقی خطرات کی طرف سے توجہ بھٹکانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔”
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، شام اور کانگو جیسے جنگ زدہ علاقوں میں گزشتہ برس تقریباً انیس ہزار تین سو نو عمروں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C