بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق
👁️ 125 بار دیکھا گیا
بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل جاں بحق ہوگیا، میت کو پاکستان لانے میں تین سے چار دن لگ جائیں گے۔
پاکستان خیرسگالی کے تحت سیکڑوں بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرچکا ہے مگر بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر جان کی بازی ہار گیا، ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ محمد سہیل نامی ماہی گیر کراچی کی محمدی کالونی کا رہائشی تھا۔
سہیل کو بھارتی فورسز نے 2 اکتوبر 2016ء میں شکار کے دوران سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر گرفتار کیا تھا، محمد سہیل کی موت کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی تاہم اس کی میت تین سے چار دن میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بھارتی جیلوں میں تاحال 108 پاکستانی ماہی گیر جیل حکام کے تعصب اور مقامی قیدیوں کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔
جیل میں قید محمد سہیل گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔
اس سے قبل 20 فروری کو بھارتی صوبے راجستھان میں جے پور کی سینٹرل جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C