بھارتی حملہ: پاکستانی فوج کے مزید 2 زخمی اہلکار دم توڑ گئے، ہلاکتیں 13 ہو گئیں
👁️ 126 بار دیکھا گیا
بھارتی حملہ: پاکستانی فوج کے مزید 2 زخمی اہلکار دم توڑ گئے، ہلاکتیں 13 ہو گئیں
راولپنڈی (ڈیلی اردو) انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور فضائیہ کے دو مزید اہلکار دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد ہلاک اہلکاروں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دم توڑنے والے اہلکاروں میں حوالدار محمد نوید اور پاکستان فضائیہ کے سینیئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو انڈین افواج کی جانب سے کی گئی مبینہ جارحیت میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا بلکہ عام شہری بھی زد میں آئے، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 78 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
فوجی ترجمان کے مطابق، “ہلاک اہلکاروں کی قربانی ان کے حوصلے، فرض سے وفاداری، اور غیر متزلزل حب الوطنی کی علامت ہے، جو قومی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے جرات و قربانی کی مثال بنی رہے گی۔”
فوجی ذرائع کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور پاکستانی افواج کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے الرٹ پر ہیں۔ حکومتی سطح پر بھی سفارتی اقدامات اور عالمی برادری سے رابطے جاری ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5488 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C