بھارتی حکومت ‘پیگاسس’ سافٹ ویئر سے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے، رپورٹ
👁️ 163 بار دیکھا گیا
بھارتی حکومت ‘پیگاسس’ سافٹ ویئر سے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے، رپورٹ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مشترکہ تحقیقات کے بعد شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے ملک کے نامور صحافیوں کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کی ایک کمپنی این ایس او کا بنایا گیا سافٹ ویئر پیگاسس استعمال ہوا ہے۔
ایمنسٹی کے مطابق صحافیوں کی جاسوسی کا تازہ ترین واقعہ رواں برس اکتوبر کا ہے جس میں ‘دی وائر’ نامی ویب سائٹ کے بانی سدھارت ورادراجن اور کرپشن و منظم جرائم سے متعلق پراجیکٹس پر کام کرنے والے صحافی آنند منگنلے کے آئی فون میں جاسوسی کے سافٹ ویئر کی مدد سے دونوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔
ایمنسٹی کی سیکیورٹی لیب کے سربراہ ڈنچا او سرب ہیل کا کہنا ہے کہ “ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ بھارتی صحافیوں کو کام کے دوران غیر قانونی نگرانی جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ سخت قوانین کے تحت انہیں جیلوں میں ڈالنا، ان کے خلاف منظم مہم چلانا، انہیں ہراساں کرنا یا دھمکیاں دینا وہ ہتھیار ہیں جو صحافیوں کو کام کرنے سے روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مذکورہ رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2021 میں ان الزامات کی تردید کی تھی کہ وہ جاسوسی کے سافٹ ویئر کی مدد سے اپنے سیاسی مخالفین، سماجی ورکرز اور صحافیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کمپنی کے بنائے گئے سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کا معاملہ جولائی 2021 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک بین الاقوامی کنسورشیم نے اپنی تحقیقات میں یہ انکشاف کیا تھا کہ پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے بھارت کے 300 سے زائد موبائل فون نمبرز کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جن میں 40 سے زائد صحافی، مودی حکومت کے دو وزرا، اپوزیشن رہنما، انسانی حقوق کے کارکن، وکلا اور کئی بزنس مین شامل ہیں۔
اسرائیل کی کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے بنائے گئے سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی صارف کے موبائل فون میں موجود پیغامات، تصاویر، ای میلز تک نہ صرف رسائی حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ صارف کی لوکیشن سمیت اس کے فون کیمرہ کی مدد سے ویڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔
اسرائیلی کمپنی نے یہ سافٹ ویئر دنیا کے مختلف ملکوں کو فروخت بھی کیا ہے۔
بھارتی حکومت پر شہریوں کے جاسوسی کے الزامات کے بعد ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا، سینئر صحافی این رام، سینئر صحافی پرنجے گہا ٹھاکرتا اور سابق وزیر مالیات یشونت سنہا سمیت 12 درخواست گزاروں نے جاسوسی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
بھارت کی اعلیٰ عدالت نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاسوسی کے الزام کا تعلق شہریوں کے بنیادی حق سے ہے، اس کے بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے اور بلا اجازت جاسوسی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بھارتی میڈیا نے گزشتہ ماہ ہی رپورٹ کیا تھا کہ سائبر سیکیورٹی یونٹ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے عائد کیے گئے ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ان کے آئی فونز میں ‘اسٹیٹ اسپانسرڈ اٹیکرز’ کی وارننگز آ رہی ہیں۔
مذکورہ الزامات کے بعد انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے وزیر ایشوین ویشنو کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان شکایات پر ‘تحفظات’ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C