بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر کا لاؤڈ اسپیکر سے ’اذان‘ پر اعتراض
👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر کا لاؤڈ اسپیکر سے ’اذان‘ پر اعتراض
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی ریاست اتر پردیش کی حکومت کے ایک وزیر نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم رکھنی چاہیے اور غیر ضروری اسپیکرز کو ہٹا دینا چاہیے۔
آنند سروپ شکلا نے ضلع بلیا کے مجسٹریٹ کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے علاقے میں پورے دن اذان ہوتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں یوگا، پوجا اور دفتری امور میں خلل پڑتا ہے۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی کے اپنے حلقے قاضی پورہ کی ایک مسجد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مسجد کے اطراف میں متعدد اسکول ہیں اور اذان سے طلبہ کی تعلیم پر برا اثر پڑتا ہے۔
ریاستی وزیر کے بقول انتہائی بلند آواز میں اذان اور اعلانات کے علاوہ مسجدوں سے چندے کا بھی اعلان کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے معمر افراد اور بیماروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ ان کے بقول اذان کی وجہ سے عوام کو صوتی آلودگی کا بھی سامنا ہے۔
‘اذان پر اعتراض وہی کر رہے ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں’
دوسری جانب مسلمان رہنماؤں نے ریاستی وزیر کے اس خط پر تنقید کرتے ہوئے اسے مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
شاہی مسجد فتح پوری دہلی کے امام مفتی مکرم احمد نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر اعتراض وہی لوگ کر رہے ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
ان کے بقول جب سے اتر پردیش میں آدتیہ ناتھ کی حکومت آئی ہے اس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں۔ شروع ہی میں ریاست کی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور تمام مسجدوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ اضافی لاؤڈ اسپیکر ہٹا لیے جائیں۔ مسجدوں کی کمیٹیوں نے اس پر عمل کیا تھا اور فاضل لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔
مفتی مکرم احمد نے دعوی کیا کہ یہ کچھ لوگوں کا ایجنڈا ہے جس کا مقصد اصل معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے اس لیے ایسے مسائل اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کہیں اذان کی آواز بہت تیز ہے تو اسے کم کیا جا سکتا ہے۔ صرف ضرورت کے وقت ہی لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہونا چاہیے۔ بلا ضرورت اس کا استعمال درست نہیں۔
مفتی مکرم مزید کہتے ہیں کہ آج تک کسی کو لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ ان کے بقول اچانک یا تو لوگوں کے کان کمزور ہو گئے ہیں یا انہیں دوسرے مذاہب کی باتیں بری لگنے لگی ہیں۔
‘آئین نے سب کو اپنے مذہب پر چلنے کی اجازت دی ہے’
انسانی حقوق کی سرگرم کارکن میہا کھنڈوری کا کہنا ہے کہ اگر اذان سے پریشان ہونے والوں کے انسانی اور آئینی حقوق ہیں تو اذان دینے والوں کے بھی انسانی اور آئینی حقوق ہیں۔
وائس آف امریکا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین نے سب کو اپنے مذہب پر چلنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ آئین لوگوں کو یہ حق بھی دیتا ہے کہ کسی کی وجہ سے کسی کے کاموں میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ اگر صرف اذان سے کسی کو پریشانی ہے تو یہ ایک خاص فرقے کے مذہبی جذبات کی خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔
ان کے بقول اذان ایک مذہبی فریضہ ہے جو بہت کم وقت میں مکمل ہو جاتی ہے۔ البتہ دوسرے بہت سے کاموں میں جو لاؤڈ اسپیکر استعمال کیے جاتے ہیں اس سے کانوں کو ضرور تکلیف ہوتی ہے۔
ان کے مطابق اگر رات میں 10 بجے سے قبل اور صبح پانچ بجے کے بعد اذان ہو رہی ہے تو اس سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن اگر آپ کو صرف اذان سے پریشانی ہے تو یہ ایک سوال ہے۔ پھر تو آپ کو دوسری چیزوں سے بھی پریشانی ہونی چاہیے۔ پھر ہر جگہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بند ہو جانا چاہیے۔ نہ تو ہندوؤں کی آرتی اور جاگرن ہو گا اور نہ ہی رات میں باراتیں نکلیں گی۔
اس سے قبل الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر سنگیتا سری واستو نے بھی اپنی کالونی کی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر سے فجر کی اذان پر اعتراض کیا تھا۔
وائس چانسلر سنگیتا سری واستو نے حال ہی میں ضلع مجسٹریٹ کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ اذان سے ان کی نیند ٹوٹ جاتی ہے اور پھر کوششوں کے باوجود نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے دن بھر ان کے سر میں درد رہتا ہے اور وہ اپنا کام نہیں کر پاتیں۔
ان کی اس شکایت پر پولیس سول لائنز میں واقع مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کے پاس پہنچی جس پر مسجد کے متولی نے بتایا کہ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی ہم نے لاؤڈ اسپیکر کی آواز 50 فیصد کم کر دی ہے۔ اگر وائس چانسلر صاحبہ براہِ راست بات کر لیتیں تو فوراً ان کی شکایت پر کارروائی کی جاتی جس سے اتنا ہنگامہ نہیں ہوتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C