بھارتی زیر انتظام کشمیر میں دو فوجی کارروائیوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں دو فوجی کارروائیوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح جھڑپوں کے دو مختلف واقعات میں چھ مشتبہ عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے دو مختلف کارروائیوں میں دو فوجی اور چھ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی انسپکٹر جنرل پولیس ودھی کمار بردی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حکام نے ضلع کولگام کے دیہات میں ”دو مختلف کارروائیاں‘‘ کیں۔ بردی نے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے دو ارکان مارے گئے۔
مزید یہ کہ مسلح جھڑپیں موڈرگرام اور فریسال چینیگم دیہات میں جاری ہیں۔ ودھی کمار بردی نے مزید کہا، ”ہمیں دو دہشت گردوں کی لاشیں موڈرگرام سے اور چار دیگر کی لاشیں فریسال چننیگم سے ملی ہیں۔‘‘ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں حملوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر ایک متنازعہ علاقے کی صورت میں کشیدگی کا سبب ہے۔ دونوں ہمسائے مسلم اکثریتی علاقے کشمیر کے مکمل علاقے پر اپنے حق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ قدرتی حسن سے مالا مال ہمالیہ کے اس خطے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان اب تک تین جنگیں لڑ چُکے ہیں۔
کشمیر کے باغی گروپوں نے 1989ء سے اس خطے میں شورش برپا کر کھی ہے۔ یہ اس علاقے کی مکمل آزادی یا پاکستان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کشمیر۔ کے متنازعہ خطے میں مسلح جھڑپوں اور فوجی کاررائیوں میں اب تک ہزارہا شہری، فوجی اور باغی ہلاک ہو چُکے ہیں۔
رواں برس نو جون کو بھارتی ہندو زائرین اس علاقے میں اُس وقت لقمہ اجل بن گئے تھے جب ایک مسلح شخص نے جنوبی علاقے ریاسی میں اُس بس پر فائرنگ کر دی تھی جس میں یہ ہندو زائرین سوار تھے۔ اس حملے کو گزشتہ کئی برسوں میں ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ یہ حملہ 2017ء کے بعد کشمیر میں ہندو زائرین پر ہونے ہونے والا پہلا حملہ تھا۔ تب مسلح افراد نے گھات لگا کر بس پر کیے گئے ایک حملے میں سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C