بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر ہلاک
👁️ 95 بار دیکھا گیا
بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے قریب سواد سیری گاؤں میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شام تقریباً 8 بجکر 30 منٹ (مقامی وقت) پر مغربی سیکٹر میں تربیتی پرواز کرنے والا آئی اے ایف کا ایک مگ 21 طیارہ فضائی حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
مقامی پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
This evening, around 8:30 pm, a MiG-21 aircraft of IAF met with a flying accident in the western sector during a training sortie. Further details are awaited.
An inquiry is being ordered.— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 24, 2021
مقامی میڈیا کی خبروں میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے سام تھانہ کی حدود میں واقع ڈیزرٹ نیشنل پارک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
آئی اے ایف کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8 سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C