“ بھارت کی فوج فارغ ہے “ بھارت پاکستان سے جنگ ہار گیا: نیو یارک ٹائمز
👁️ 123 بار دیکھا گیا
“ بھارت کی فوج فارغ ہے “ بھارت پاکستان سے جنگ ہار گیا: نیو یارک ٹائمز
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کے لئے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔
If war broke out, India could supply its troops with only 10 days of ammunition, according to government estimates. And 68% of the army’s equipment is so old, it is officially considered “vintage.” https://t.co/s8ye6zBNV6
— The New York Times (@nytimes) March 4, 2019
اخبار نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فوجوں کے طیاروں کی Dogfight (طیاروں کا فضا میں لڑنا) بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا۔ جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کا MiG21 مار گرایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو لاحق چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ گزشتہ 5 دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی فضائی جھڑپ تھی جو بھارتی فورسز کا امتحان تھا اور بھارت کو ایک ایسی فوج کے مقابلے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو سائز میں آدھی اور جس کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے ایک چوتھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے 45 بلین ڈالر ملٹری بجٹ میں سے صرف 14 بلین ڈالر جدید ہارڈوئیر خریدنے پر خرچ کیا جاسکتا ہے جب کہ باقی تنخواہوں سمیت اخراجات پر خرچ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹری کمیٹی دفاع کے رکن گورو گوگوائی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جدید اسلحے کی فراہمی کے بغیر ہی اکیسویں صدی کے ملٹری آپریشنز کرنے پر مجبور ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C