بھارتی فوجی نے اپنے دو ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
بھارتی فوجی نے اپنے دو ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا، یہ واقعہ پنجاب کے سرحدی ضلع پٹھان کوٹ میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ سپاہی نے پیر کے روز دو حوالداروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
An army soldier killed two of his colleagues and fled from the Mirthal cantonment at Pathankot district on the intervening night of Sunday and Mondayhttps://t.co/hjmMXYOpyA
— Hindustan Times (@htTweets) June 28, 2022
پولیس کے مطابق ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ساتھی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا لیکن اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ایک نائیک رینک کے فوجی اہلکار نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ اور دیگر اہلکار سو رہے تھے۔
فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنے سینئر افسران کو واقعے کی اطلاع دی اور زخمیوں کو پٹھان کوٹ کے اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس اور بھارتی فوج نے ملزم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔
ملزم کو کنٹونمنٹ کے علاقے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C