بھارتی کشمیر میں 6 مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت، پاکستان کی مذمت
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں 6 مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت، پاکستان کی مذمت
سری نگر (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں گزشتہ چند روز کے دوران چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کی مختلف جھڑپوں میں ہلاکت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی کشمیر کے حکام نے اختتام ہفتہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ الگ الگ جھڑپوں میں چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کشمیر میں ‘فرضی’ جھڑپوں اور من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر بھارت کو جواب دہ ٹھیرائیں۔
خیال رہے کہ بھارت ماضی میں پاکستان کے ان الزامات کی تردید کر کے اسے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتا رہا ہے۔
حالیہ مبینہ جھڑپیں کیسے ہوئیں؟
بھارتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر ہونے والے تینوں مبینہ مقابلے وادیٔ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں ہوئے۔
گزشتہ پانچ برس میں جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ میں سب سے زیادہ عسکریت پسند بھارت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تین تازہ جھڑپوں میں ایک ترال کے علاقے میں ہوئی۔
ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار وجے کمار نے بتایا کہ ترال کے ہردو میر گاؤں میں ہفتے کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اُن کے بقول سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا، لیکن اُنہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت راہی رسول بٹ اور ندیم نذیر بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق انصار غزوۃ الہند نامی عسکری تنظیم سے تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھارت میں القاعدہ کی ایک شاخ ہے۔
اتوار کو شوپیاں کے چوگام علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں دو مشتبہ عسکریت پسندوں سجاد احمد چک اور راجہ باسط یعقوب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکرِ طیبہ سے تھا اور یہ متعدد پرتشدد واقعات میں ملوث تھے جن میں سیکیورٹی فورسز پر حملے بھی شامل ہیں۔
عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک اور مقابلہ اتوار کو ہی اننت ناگ کے کلان گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس عہدیدار وجے کمار نے بتایا کہ اس مقابلے میں کالعدم حزب المجاہدین کا ایک اہم رکن 19 سالہ فہیم احمد بٹ ہلاک ہو گیا جو ایک پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا۔
بھارتی پارلیمان میں حال ہی میں جمع کرائے گئے ایک تحریری بیان میں وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی تھی کہ پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد ہونے والی مختلف جھڑپوں میں 496 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
البتہ اس دوران 79 عام شہری جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 45 اہل کار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C