09/April/2026

بھارتی کشمیر میں آپریشن: لشکر طیبہ کا مطلوب کمانڈر سمیت 5 افراد گرفتار

👁️ 186 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی کشمیر میں آپریشن: لشکر طیبہ کا مطلوب کمانڈر سمیت 5 افراد گرفتار

بھارتی کشمیر میں آپریشن: لشکر طیبہ کا مطلوب کمانڈر سمیت 5 افراد گرفتار

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس محکمے نے ایک بین الریاستی دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب کرنے اور پانچ افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

 

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن میں مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے عبداللہ عرف ابو ہریرہ کو 16 سال کی روپوشی کے بعد ان کے ساتھی عثمان عرف خبیب کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

 

ان دونوں افراد کی مدد کرنے والے تین کشمیری شہریوں، محمد نقیب بٹ، عادل رشید بٹ اور غلام محمد میر عرف ماما کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق عبداللہ عرف ابو ہریرہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب کمانڈر ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران انہوں نے کشمیر کے علاوہ پنجاب، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں خفیہ ٹھکانے قائم کیے۔

 

منگل کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران بیک وقت انڈیا کی چار ریاستوں میں 19 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے چار اے کے-47 رائفلیں اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوئے۔

 

سرینگر کے ایک شہری کی گرفتاری کے بعد اس نیٹ ورک کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل ہوئیں، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق ایک غیر ملکی دہشت گرد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے انڈیا کے مختلف شہروں میں سفر بھی کیا۔

 

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس کارروائی کو مثبت پیش رفت قرار دیا، تاہم انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ اب بھی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ گرفتاری اہم ہے، مگر یہ سوال باقی ہے کہ یہ افراد کہاں سے آئے اور کیوں آئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C