بھارتی کشمیر میں جیش محمد کے چھ عسکریت پسند ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں جیش محمد کے چھ عسکریت پسند ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ شب دو مختلف واقعات میں چھ مشتبہ باغی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ یوں اس متنازعہ خطے میں ایک اور خون ریز سال اپنے اختتام کی جانب بڑھ گیا۔
Big success for @JmuKmrPolice: #JaishCommander from #Pakistan among 6 terrorists killed in 2 separate operation in #South Kashmir. 3 in Mirhama encounter and 3 during Anantnag gun battle. M4 series rifles and two AK recovered from slain Jaish terrorists pic.twitter.com/GW6YW7ZxLu
— Pradeep Dutta (@deepduttajourno) December 30, 2021
بھارتی پولیس کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکری گروہ جیش محمد سے وابستہ چھ عسکریت پسند دو دو دیہات میں جھڑپوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے دو پاکستانی شہری تھے۔ ایک بھارت عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی حکام کے مطابق اگست 2019 سے اب تک کم از کم 380 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ اس دوران 100 عام شہری اور 80 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ اگست 2019 میں نئی دہلی حکومت نے کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹیریٹری قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد اس علاقے میں پہلے سے جاری آزادی اور علیحدگی کی تحریک میں مزید غصہ پیدا ہوا تھا۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے مطابق رواں برس کشمیر میں پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں 264 رہیں جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 321 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن میں شدت کے نتیجے میں کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کہ مقامی جنگجوؤں کی تعداد اتنی کم ہوئی ہے۔
ایک مقامی پولیس افسر وجے کمار نے روزنامہ اکنامک ٹائمز سے بات چیت میں کہا کہ رواں برس جنگجوؤں میں شامل ہونے والے 70 فیصد نوجوان یا تو گرفتار کر لیے گئے یا مارے گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان میں سے زیادہ تر گرفتاریاں متنازعہ بھارتی قانون یو اے پی اے (غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد کا قانون) کے تحت کی گئیں۔ اس قانون کے ذریعے کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر الزام عائد کیے چھ ماہ تک زیرحراست رکھا جا سکتا ہے، جب کہ اس دوران ضمانت کے امکانات قریب ناممکن ہوتے ہیں۔
یکم دسمبر کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے اس قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قانون کے تحت کسی بھی ملزم کو اپنے دفاع اور عائد کردہ الزامات پر شفاف مقدمے کے عمل پر سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ عالمی ادارے کا بیان سکیورٹی چیلجنز کے زمینی حقائق سے عدم آگہی کا اظہار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4634 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2238 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C