بھارتی کشمیر میں فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
👁️ 99 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں کی طرف سے جمعرات کی سہہ پہر کو کیے گیے حملے میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس کا شورش مخالف اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور وفاقی پولیس فورس سی آر پی ایف بھی حصہ لے رہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے پیر پنجال سلسلہ کوہ میں گھنے جنگلات سے گھرے پونچھ اور راجوری اضلاع کے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
سرمائی صدر مقام جموں سے پونچھ شہر اور سرینگر کو جانے والی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے اور مسافروں گاڑیوں اور مال بردار ٹرکوں کو متبادل روٹ اختیار کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
راجوری کے تھنہ منڈی علاقے سے ملی ایک اطلاع کے مطابق بھارتی فوج کے ایلیٹ پیرا کمانڈوز بھی عسکریت پسندوں کے خلاف اس آپریشن میں شامل ہو گئے ہیں جب کہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز اور حملہ آوروں کی سمت کا پتا لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔
جمعرات کی سہہ پہر بھارتی فوج کی گاڑیوں پر چھپ کر کیے گئے حملے میں تین فوجی موقع ہی پر ہلاک ہو گئے تھے جب کہ چار شدید طور پر زخمی ہونے والے سپاہیوں میں سے دو بعد میں اسپتال میں چل بسے تھے۔
بھارتی فوج کی 16 ویں کور نے جمعے کو ‘ایکس’ پوسٹ میں صرف چار فوجیوں کے ہلاک ہونے کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے وہ اپنے ان سپاہیوں کی بہادری اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔
#IndianArmy and #Whiteknight Corps salutes the bravery and supreme sacrifice of four soldiers in #Surankote on 21 Dec 23 while fighting the scourge of terrorism@adgpi @NorthernComd_IA
— White Knight Corps (@Whiteknight_IA) December 22, 2023
جموں میں بھارتی فوج کے ایک ترجمان لیفٹننٹ کرنل سنیل برتوال نے کہا کہ فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر پونچھ کے سورن کوٹ اور راجوری کے تھنہ منڈی میں بدھ کی شام کو ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی دو گاڑیوں میں سوار ہوکر ڈیرا کی گلی کی طرف رواں تھے تو جمعرات کو ساڑھے تین بجے کے قریب دھت یار موڑ کے مقام پر عسکریت پسندوں نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ فوجیوں نے اس حملے کا فوری طور پر مناسب جواب دیا اور پھر طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوج کی 48 راشٹریہ رائفلز کے سپاہیوں کو لے جانے والی ان دو گاڑیوں، ایک سوزوکی جیپ اور ون ٹن ٹرک کو خود کار اسلحے اور دستی بموں سے ہدف بنانے کے بعد عسکریت پسند ہلاک اور زخمی فوجیوں کے ہتھیاربھی اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے کی ذمے داری ‘دی پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ (پی اے ایف ایف) نے قبول کی ہے۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ پی اے ایف ایف دراصل کالعدم لشکرِ طیبہ کا آف شوٹ یا شاخ ہے۔
رواں برس 11 اکتوبر سے لے کر اب تک اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے چھپ کر کیے گئے حملوں اور طرفین کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں پانچ افسران سمیت بھارتی فوج کے 18 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے کالعدم لشکرِ طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں اکتوبر 2021 سے لے کر 21دسمبر 2023 تک عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر نو مرتبہ حملے کیے ہیں یا طرفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کئی افسروں سمیت بھارتی فوج کے 36 سپاہی ہلاک ہو گیے ہیں۔
صرف رواں برس کے دوران کیے گیے چار بڑے حملوں میں 20 فوجی مارے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یکم جنوری 2023 کو دو مشتبہ عسکریت پسندوں نے راجوری کے اپر ڈانگری گاؤں پر دھاوا بول کر سات ہندو مکینوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ڈیرا کی گلی ہی کے مقام پر اس سال 11 اکتوبر کو پانچ فوجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے راجوری اور پونچھ کے ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا تھا۔ لیکن تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوراں دو صوبیداروں سمیت بھارتی فوج کے مزید نو سپاہی مارے گئے تھے۔
ایک الگ واقعے میں جو 22 نومبر کو راجوری کے باجی مال نامی علاقے میں دو دن تک جاری رہنے والی ایک جھڑپ میں دو کپتانوں سمیت پانچ فوجی اور دو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے بارے میں بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ وہ غیر ملکی دہشت گرد تھے۔
فوج نے یہ بھی کہا تھا کہ ان دو غیر ملکیوں میں لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر بھی شامل تھا جسے مقامی لوگ قاری کے نام سے جانتے تھے۔ بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا “وہ ایک پاکستانی شہری اور ایک کٹر دہشت گرد تھا جسے پاک افغان سرحد پر تربیت دی گئی تھی اور ایک سال قبل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کے بعد راجوری اور پونچھ میں خاصا سرگرم تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
رواں برس پانچ مئی کو راجوری ہی کے کنڈی علاقے میں کیے گیے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ فوجی کمانڈوز ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے پہلے 20 اپریل کو پونچھ کے دوریاں مینڈھر علاقے میں اتنی ہی تعداد میں ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارتی فوج نے 18جولائی 2023 کو پونچھ کی سورن کوٹ تحصیل میں واقع پہاڑی مقام سندھارا ٹاپ پر چار کٹر دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C