بی ایل اے نے 7 پاکستانی فوجی اہلکار حراست میں لیے، حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی
👁️ 288 بار دیکھا گیا
بی ایل اے نے 7 پاکستانی فوجی اہلکار حراست میں لیے، حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تحویل میں پاکستانی فوج کے سات اہلکار موجود ہیں اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق مبینہ طور پر “آپریشن ہیروف دوم” کے دوران 17 اہلکار مختلف مقامات سے گرفتار کیے گئے تھے۔ ابتدائی جانچ کے بعد دس اہلکاروں کو مقامی پولیس اور لیویز سے وابستگی اور مقامی شناخت کی بنیاد پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، جبکہ سات اہلکار، جنہیں تنظیم نے پاکستانی فوج کے ریگولر یونٹس کا حصہ قرار دیا، اب بھی اس کی تحویل میں ہیں۔
بی ایل اے کے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف ایک نام نہاد “بلوچ قومی عدالت” میں کارروائی کی گئی، جہاں انہیں جنگی جرائم، جبری گمشدگیوں میں معاونت اور شہری آبادی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
تنظیم نے پاکستان کو سات دن کی مہلت دی ہے کہ اگر اس دوران جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے باضابطہ آمادگی ظاہر کی جائے تو سات اہلکاروں کو بلوچ قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر بی ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد ان کے خلاف سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
بی ایل اے نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل بھی قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن پاکستانی فوج نے سنجیدہ پیش رفت نہیں کی۔
دوسری جانب پاکستانی فوج یا حکومت کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C