بیجنگ بحیرہ جنوبی چین میں اپنا ‘خطرناک’ رویہ ترک کرے، امریکا
👁️ 86 بار دیکھا گیا
بیجنگ بحیرہ جنوبی چین میں اپنا ‘خطرناک’ رویہ ترک کرے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) امریکہ نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقدامات علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واشنگٹن کا یہ بیان فلپائن اور چینی جہازوں کے درمیان سمندر میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے چین کی جانب سے فلپائن کی سمندری کارروائیوں میں مداخلت کرنے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں “اپنے خطرناک اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والے رویے” پر روک لگائے۔
یہ بیان فلپائن میں ایک کشتی اور چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کے درمیان اتوار کے روز ایک متنازعہ چٹان کے قریب محاذ آرائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ متنازعہ سمندری حدود میں پچھلے دو دنوں کے دوران یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔
The Philippines condemned China's 'illegal and aggressive actions' in the South China Sea, saying its coast guard fired water cannon at a Philippine fisheries bureau vessel conducting a regular resupply mission https://t.co/XEIeEnEoAN pic.twitter.com/06iE2NoRQY
— Reuters (@Reuters) December 9, 2023
دونوں ایشیائی ممالک نے اس واقعے کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا۔ فلپائن کا کہنا ہے کہ اس کے جہاز جنگی جہاز تھامس شووال کو دوبارہ سپلائی کے مشن پر جارہے تھے۔ جب کہ چین کا الزام ہے کہ اس جنگی جہاز کو جان بوجھ کر لنگر انداز کیا گیا تھا اور اس پر فوجی جوان موجود تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا، “طویل عرصے سے قائم ان چوکی کو سپلائی لائنوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور فلپائن کی قانونی سمندری کارروائیوں میں مداخلت علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے۔”
چین اپنے پڑوسی ملکوں کے ساحلوں کے قریبی سمندر وں اور جزیروں سمیت بحیرہ جنوبی چین پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ اس نے سن 2016 کے بین الاقوامی ٹریبونل کے اس فیصلے کو بھی نظرانداز کردیا ہے کہ اس کے دعووں کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
امریکہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ثالث کے فیصلے کی تعمیل کرے۔
چینی جارحیت ہمارے عزائم کیلئے مزید تقویت بخش، جونیئر مارکوس
دریں اثنا اواخر ہفتہ کو چینی کوسٹ گارڈنے فلپائن سے کہا کہ وہ اپنی “اشتعال انگیز کارروائیاں” بند کرے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ چین اپنی آبی حدود میں “قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں” جاری رکھے گا۔
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے اتوار کے روز کہا کہ فلپائنی جہازوں اور اہلکاروں کے خلاف چین کے کوسٹ گارڈوں اور چینی میری ٹائم ملیشیا کی طرف سے کی گئی جارحیت اور اشتعال انگیزی نے “مغربی فلپائنی سمندر میں ہمارے ملک کی خودمختاری کے دفاع اور تحفظ کے متعلق ہمارے عزائم کو مزید تقویت بخشی ہے۔”
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع ہونے والے اپنے بیان میں مزید کہا، “فلپائن کے علاوہ کسی کے پاس مغربی فلپائنی سمندر میں کہیں بھی کام کرنے کا کوئی جائز حق یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔ ہمارے آبی علاقے میں غیر قانونی موجودگی اور ہمارے شہریوں کے خلاف خطرناک کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کی واضح اور صریح خلاف ورز ی ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C