بیلجیم میں تنہا مردوں کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی مذمت
👁️ 100 بار دیکھا گیا
بیلجیم میں تنہا مردوں کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی مذمت
برسلز (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) بیلجیم میں تنہا مردوں کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے بقول پناہ گاہوں میں گنجائش ختم ہونے کے بعد بچوں والے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بعض یورپی سیاستدانوں نے اس کی مذمت کی ہے۔
سیاسی شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بیلجیم حکومت کی طرف سے سیاسی پناہ کے متلاشی اکیلے مردوں کو پناہ فراہم نہ کرنے کے ایک حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
بیلجیم کی ریاستی سیکرٹری برائے پناہ اور ہجرت، نکول ڈی مور نے اعلان کیا تھا کہ ناکافی گنجائش کے باعث خاندانوں، خواتین اور بچوں کو ترجیح دی جانی چاہیے اور اسی سبب اب برسلز حکومت کے پاس میسر پناہ کی جگہیں خاص طور پر بچوں والے خاندانوں کے لیے مختص کی جائیں گی۔
رہائشی سہولیات کیلئے دباؤ
ڈی مور نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں پناہ گزینوں پر دباؤ بڑھنے کی توقع ہے اور ان کی حکومت اپنی اس بات پر قائم ہے کہ بچوں کو “اس موسم سرما میں سڑکوں پر نہیں رہنا چاہیے۔”
یورپی یونین کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس پورے بلاک اور اس سے منسلک ممالک آئس لینڈ، اسرائیل، ناروے، سربیا، ترکی اور برطانیہ میں پناہ کے لیے 71 فیصد درخواست گزار تنہا مرد تھے۔ سال دو ہزار بائیس کے آخر میں تقریباً 636,000 پناہ گزینوں کے مقدمات زیر التوا رہے۔
بیلجیم کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، 46 ممالک پر مشتمل کونسل آف یورپ نے اس کی مخالفت کی۔ کچھ قانون سازوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو مدھم نظر انداز کیا۔
خبر رساں ایجنسی بیلگا کے مطابق حکومت کی اتحادی گرین پارٹی کی نائب وزیر اعظم پیٹرا ڈی سوٹر نے کہا کہ انہیں اس پر شدید افسوس ہے۔”سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈی مور نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ایک ایسی پالیسی کو باقاعدہ بنانے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کی بے شمار بار مذمت کی گئی ہے۔‘‘
انسانی حقوق کو ‘دفن کرنا’
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیلجیم کے ڈائریکٹر فلپ ہینس مینز نے کہا، “ہم نے سوچا کہ ہم یہ سب دیکھ لیں گے، لیکن نہیں۔ بیلجیم کی حکومت صرف انسانی حقوق پر روک نہیں لگا رہی بلکہ وہ پناہ کے متلاشی تنہا مردوں کے استقبال کے عمل کو ‘معطل’ کر کے انہیں دفن کر رہی ہے۔‘‘
ڈی مور نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں پناہ گزینوں کی آمد نے بیلجیم میں موجود 33,500 پناہ گاہوں میں گنجائش ختم کر دی ہے۔ پناہ گزینوں سے متعلق بلیجئیم کی سرکاری ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال اس یورپی ملک میں تحفظ کے متلاشی افراد کی تقریباً 37,000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C