تبدیلی والے صوبے میں ایک بل منظور کروانےپر کتنے کروڑ روپے لگ جاتے ہیں جان کر پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
👁️ 231 بار دیکھا گیا
تبدیلی والے صوبے میں ایک بل منظور کروانےپر کتنے کروڑ روپے لگ جاتے ہیں جان کر پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
پشاور (ڈیلی اردو) تحریک انصاف حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے ہوا ہوگئے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے صرف 31 دنوں کے سیشنز پر 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد اڑا دیئے گئے، صرف ایک بل کی منظوری پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ آیا۔
نجی ٹی وی کے مطا بق کام کم اور مراعات زیادہ، ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہو رہا ہے جہاں تحریک انصاف حکومت کے خیبر پختونخوا میں کفایت شعاری کے بلند و بانگ دعوے صرف فائلوں اور اعلانات تک ہی محدود ہیں۔ اسمبلی کے 7 ماہ میں 31 اجلاس ہوئے
لیکن اراکین نے 47 دنوں کی مراعات حاصل کیں۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ 31 دنوں میں اسمبلی کے 6 سیشن ہوئے جس میں 14 بل پاس کئے گئے۔ ایک بل کی منظوری پر 99 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آیا۔ مجموعی شاہ خرچیاں 13 کروڑ 93 لاکھ 26 ہزار تک جا پہنچی۔
اپوزیشن اراکین نے وقت اور پیسے کا ضیاع قرار دے دیا۔شہریوں نے بھی کروڑوں روپے کی مراعات اور تنخواہوں پر اراکین اسمبلی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا پالیساں محض قومی خزانے سے عوام کے پیسے کا بے جا مصرف ہے۔ دوسری جانب اسمبلی کے سپیکر نے ایوان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ریکارڈ قانون سازیاں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C